مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ٹرمپ کا منصوبہ ’’سینچری ڈیل‘‘ ظلم ہے۔ آیت اللہ علی سیستانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین اور شیعہ مرجع آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے’’سینچری ڈیل‘‘ کو ظلم قرار دیا ہے۔

جمعہ کے خطبہ میں ان کی طرف سے پڑھے گئے بیان میں ان کے مندوب عبدالمہدی الکربلائی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف آیت اللہ سید علی سیستانی نے سخت رد عمل ظاہرکیا ہے۔

انہوں نے امریکی منصوبے کو سازش، ظلم، مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے کا ایک نیا حربہ قرار دیا۔

انہوں نے تمام عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات میں امریکی اور اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کی مدد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button