دنیا

ٹرمپ کی پالیسیوں سے ایران مضبوط ہوا ہے، امریکی سینیٹرز کا اعتراف

شیعہ نیوز : امریکہ کے ڈیموکریٹ سینیٹرز نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ایران کو مضبوط کیا ہے۔

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے جہاں ایران مضبوط ہوا ہے وہیں امریکہ الگ تھلگ بھی پڑا ہے۔

المانیٹر ویب سائٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اجلاس میں ڈیموکریٹ سینیٹرز نے تہران کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں تنقید کی۔

یہ اجلاس ایران کے بارے میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں کرس مرفی نے ایران اور شام کے تعلقات کی جانب بھی اشارہ کیا۔

اس اجلاس میں انہوں نے یمن کی تحریک انصار اللہ کو دی جانے والی امداد کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ باراک اوباما کے دور حکومت کی بہ نسبت موجودہ وقت میں ایران، مغربی ایشیا میں زیادہ طاقتور ہوا ہے۔

میری لینڈ کے سینیٹر نے ایران کے تعلق سے امریکہ اور یورپ کے خراب ہوتے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل کر ٹرمپ نے خود ہی یورپ کو ہم سے دور کر دیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close