دنیا

ٹرمپ نے بائیڈن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

شیعہ نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے نو منتخب صدر کو اختیارات منتقلی کی بالآخر منظوری دیدی، لیکن امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سربراہ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن ایملی مرفی نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں قانونی جنگ جاری رہے گی مگر انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہے اسے انجام دیا جائے۔

امریکی ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کی شکست تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب اہم ریاست مشی گن نے بھی جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کردی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش تھی کہ نتیجہ کو روکا جائے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close