دنیا

ٹرمپ کی امریکی مظاہرین کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکا میں تاریخی بردہ فروشوں اور نسل پرستوں کے مجسمے گرانے والوں کے لئے دس سال قید کی سزا کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایسوسی شیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فیڈرل حکومت کو فرمان جاری کیا ہے کہ امریکا کے معروف بردہ فروشوں اور نسل پرستوں کے مجسمے گرانے والوں کو دس سال قید کی سزا دی جائے ۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ اس فرمان پر فورا عمل درآمد شروع کیا جائے اور کسی کو مستثنی نہ رکھا جائے۔

امریکہ میں بردہ فروشی کے دور کی یاد تازہ کرنے والی یاد گاروں اور تاریخ بردہ فروشوں کے مجسموں کے بارے میں ٹرمپ کا نیا فرمان ایسے عالم میں جاری ہوا ہے کہ امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران امریکی تاریخ کے متعدد معروف بردہ فروشوں اور بردہ داری نیز نسل پرستی کے طرفداروں کے مجسمے گرادیئےگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button