دنیا

ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد، انصار اللہ یمن دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

شیعہ نیوز: وائٹ ہاؤس نے یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد کے ساتھ ہی مقاومتی تنظیموں کے خلاف امریکی حکومت کی پالیسیاں سامنے آرہی ہیں۔ امریکہ نے یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کو سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فوج کی داعش کے خلاف کاروائی، چار دہشت گرد ہلاک

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے صدارتی حکم نامے کے مطابق، اس فیصلے کو جاری کرنے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر نافذ کیا جائے گا. وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق انصار اللہ کی سرگرمیوں سے مشرق وسطی میں امریکی شہریوں اور اہلکاروں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصار اللہ نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل داغے ہیں۔

بیان میں امریکی این جی او یوایس ایڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ یمن میں اپنی سرگرمیوں اور انصار اللہ کے ساتھ تعلقات کو مکمل ختم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button