مشرق وسطی

ٹرمپ کا بینر "تہران” میں!!

شیعہ نیوز:ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عوام کی جانب سے دارالحکومت تہران میں شکست خوردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے حامل بینرز نصب کر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تہران میں نصب ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے حامل بینرز پر بڑی سرخی میں امریکی صدر کی جانب سے عذر خواہی پر مبنی ایک طنزیہ جملہ تحریر کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے "دوستو مجھے معاف کر دو!” ایرانی شہریوں کی جانب سے نصب کئے گئے ان بینرز پر؛ امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں ایرانی سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور رفقاء کے ہمراہ ہونے والی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرکے تحریر کیا گیا ہے کہ اے جواری ٹرمپ! گو کہ تم ہار گئے ہو (اور امریکی حکومت میں تمہارا کام ختم ہوگیا ہے) تاہم تمہارے ساتھ ہمارا کام ابھی تمام نہیں ہوا! ہر شب 1 بجکر 20 منٹ پر ہمارے منتظر رہنا۔۔۔۔ جس کے بعد "سخت انتقام” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close