دنیا
افغانستان میں ٹرمپ کی مداخلت کا سلسلہ جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغان حکومت پر طالبان کے کنٹرول کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ممکنہ طور پر افغان حکومت کا کنٹرول حاصل کرلیں گے۔
دوسری جانب افغانستان کے امن معاہدے کے امور کیلئے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف Zamir Kabulov نے کہا کہ افغانستان کے امور جمہوری طریقے سے طے کئے جائیں اور یہ افغان عوام کی سوچ پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین 29 فروری کو ہونے والے معاہدے کی رو سے افغانستان سے امریکی انخلا 14 مہینے کے اندر ہو جانا چاہئیے۔