دنیا

فلسطینی پناہ گزینوں کے سلسلے میں ٹرمپ کی مصر اور اردن کو دھمکی

شیعہ نیوز: امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اردن اور مصر فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول نہ کریں تو ان دو ممالک کےلئے مالی امداد بند کر دیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اردن اور مصر فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں تو امریکہ ان ممالک کی مالی امداد بند کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب کو ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، روس

دوسری جانب مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں جامع اور منصفانہ امن تک پہنچنے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔

اردن کے شاہ عبداللہ نے بھی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button