
کالعدم ٹی ٹی پی کا 9 نومبر سے 9 دسمبر تک جنگ بندی کا اعلان، لیٹر جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی 9 نومبر سے 9 دسمبر تک رہے گی، فریقین کی رضا مندی سے جنگ بندی میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر معاہدے کا اعتراف کرلیا
کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان طالبان کی حکومت، پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان کے امیر ابو منصور کی جانب سے طالبان دہشتگرد جنگجووں کے نام لکھا گیا لیٹر بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے تمام جنگجو دہشتگردوں کو 9 نومبر2021 سے 9 دسمبر2021 تک کسی بھی قسم کی کاروائی سے منع کیا ہے۔