دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کورونا اسرائیل میں پھیل گیا ، 3 دن میں 1500 اسرائیلی بیمار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی ریاست اسرائیل میں کورونا نے تباہی مچادی 3 دن میں 1500 اسرائیلی متاثر ہوگئے۔

اسرائیل کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 1 ہزار 500 اسرائیلیوں کو انکے اندر کرونا وائرس کی علامات پائے جانے کی وجہ سے الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔

اس اعلان کے مطابق باہر سے اسرائیل آنے والے 1 ہزار لوگوں کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی سے آنے والے ہر مسافر کو 14 دن تک زیر نگرانی (Qurantine) رکھا جائے گا۔

دوسری طرف اسرائیلی حکومت نے اٹلی سے آنے والی براہ راست پروازوں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے تاہم قبل ازیں اسرائیل کی طرف سے جاری شدہ بیانات میں صرف 3 افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button