پشاور اور شکارپور امام بارگاہ بم حملے میں ملوث لشکرجھنگوی کا دہشتگرد واصل جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ کوچہ رسالدار امام بارگاہ پشاور اور شکارپور امام بارگاہ بم حملے میں ملوث ملک دشمن کالعدم لشکرجھنگوی عثمان سیف اللہ کُرد گروپ اور کالعدم تحریک طالبان سندھ کا امیر دہشتگرد عبدالحاکم سندھی افغانستان میںواصل جہنم ہوگیا۔
کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد عبدالحاکم سندھی عرف عبدالوہاب لاڑک پاکستان کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
دہشتگرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔دہشت گرد کو 22 مارچ کی صبح قندہار میں نامعلوم افراد نے قتل کیا۔
ملزم شکارپور امام بارگاہ میں خودکش حملے میں بھی ملوث تھا جس میں 53 افراد شہید ہوگئے تھے۔عبدالوہاب لاڑک سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشتگروں کی لسٹ میں شامل تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں حکومت اور ریاستی ادارے سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر بنائیں
کالعدم ٹی ٹی پی نے واقعے پر ابھی تک باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم ٹی ٹی پی کے ایک ذریعے نے یہ بتایا کہ عبدالحاکم سندھی کو ایک دکان میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قندھار میں ایک حکیم کی دکان چلا رہا تھا کہ دو افراد مریض کے روپ میں دکان پر آئے اور فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
عبدالحاکم سندھی، عبدالوہاب لاڑک، علی جان اور خوش محمد کے نام سے جانا جاتا تھا۔