اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شاہ محمود قریشی کا معافی کا اعلان، ٹی ٹی پی کا ذلت آمیز جواب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی جانب سے ہزاروں پاکستانیوں کی قاتل دہشتگرد ٹی ٹی پی کو مشروط معافی دینے کے اعلان پر کالعدم ٹی ٹی پی نے ذلت آمیز جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیلئے مشروط معافی کی پیشکش کا اعلان کیا تھا انہوںنے کہا تھا کہ اگر طالبان آئین پاکستان کو تسلیم کریں، ہتھیار ڈال دیں اور آئندہدہشتگردی نہ کرنے کا اعلان کریں تو انہیں معافی مل سکتی ہے، واضح رہےکہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی بھی اس سے ملتا جلتا بیان دے چکے تھے۔

ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ہم سکیولر سیاسی و فوجی قیادت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے، جس کیلئے ہمارے آباؤ واجداد نے قربانیاں دیں اور چھ لاکھ نفوس نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں بنو امیہ کے مظالم سے نہ رکنے والی عزاداری پنجاب حکومت کے ظلم سےبھی نہیں رکے گی

ترجمان طالبان نے کہا کہ رہی بات معافی کی تو معافی کو غلطی پر مانگی جاتی ہے جبکہ ہمیں تو اپنی اس جدوجہد پر فخر ہے اور ہم نے کبھی بھی اپنے دشمن سے معافی نہیں مانگی بلکہ ہم اپنے دشمن کیلئے معافی کا اعلان اس شرط پر کرسکتے ہیں کہ وہ ملک میں شرعی نظام نافذ کرنے کا وعدہ اور ارادہ کریں۔

ٹی ٹی پی نے کہا کہ ہم کسی بھی شرط پر پاکستان کے آئین جس میں اسلام مخالف قوانین شامل ہیں، ہم ایسے اسلام مخالف ، کفری جمہوری آئین کو تسلیم نہیں کرسکتے اور اپنی اسلامی اور قبائلی روایت کےمطابق سلحے کو کبھی نہیں پھینکیں گے۔اگر پاکستان کے سکیولر جمہوری لیڈران اور فوجی وڈیرے اپنی ہٹ دھرمی اور اسلام دشمن پولیسیوں پر عمل پیرا رہے تو ان کےخلاف ہمارا مقدس جہاد جاری رہے گا۔

طالبان کو معافی کی حکومتی پیشکش اور اس پر طالبان کی جانب سے دیئے گئے ردعمل پر اپنے معروف دفاعی تجزیہ نگار زید زمان حامد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک کمزور حکومت کی گھٹیا آفر کے جواب میں، دہشت گرد خوارج نے اس کو ذلیل کر کے رکھ دیا۔۔۔۔ بلکہ نظریہ پاکستان کے ہی ٹھیکیدار بن بیٹھے اور پوری تحریک پاکستان کی شہادتوں کی ہی ملکیت خود لے لی۔جہنم کے کتوں کو بھی ہمت ہو گئی ہے کہ پاکستان اور اس کی روحانی نظریات کو اغوا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button