لاہور، داتا دربار سے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد عتیق گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں داتا دربار کے قریب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سعودی و بھارتی فنڈڈ دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگرد عتیق اللہ کو کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گزشتہ رات مختلف مقامات پر مشتبہ افراد کی اطلاعات پر کومبنگ آپریشن کئے۔ اس دوران تھانہ داتا دربار کے علاقے سے کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں اسلام کسی کو ناحق مارنے کی اجازت نہیں دیتا، صاحبزادہ حامد رضا
ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عتیق اللہ کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، جس کو گزشتہ رات لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے عتیق اللہ کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تفشیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔