اہم پاکستانی خبریں

توہین رسالت مآبؐ پر پاکستان کے ہندو اور سکھ بھی سراپا احتجاج

شیعہ نیوز: فرانس میں نبی کریم حضرت محمدمصطفیٰ ؐ کی شان اقدس میں ہونے والی بدترین گستاخی کے خلاف جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر پاکستان کے ہندو اور سکھ شہری سٹرکوںپر نکل آئے، فرانسیسی جریدے کی جانب سے توہین رسالت مآب ؐ اور فرانسیسی صدر کی حمایت کی پرزور مذمت ، صدر میکرون مردہ باد اور فرانس مردہ باد کے نعرے۔

تفصیلات کے مطابق رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی شان میں ہونے ہونےوالی گستاخانہ حرکت کے خلاف پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بسنے والے ہندو اور سکھ شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے، جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جب پورا عالم اسلام آمد رسول ؐ کی خوشیاں منا رہا تھا پاکستان کے غیرت مند محب رسول ؐہندو اور سکھ بھی نبی کریمؐ کے عشق سے سرشار ہوکر سٹرکوں پر نکل آئے ۔

شانتی نگر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہندو اور سکھ برادری کے افراد نے پیغمبرِ اسلام کے یومِ ولادت کے موقع پرفرانس کے خلاف ریلی نکالی۔ ہندو، سکھ اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شرکا نے فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی اور فرانس کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں اور ان کے خاکوں کی اشاعت قابلِ مذمت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button