مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

طولکرم: نور شمس کیمپ پر اسرائیلی بربریت میں 6 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ پر آج بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں چھ فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے نور شمس کیمپ میں کان کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 نوجوان شہید اور کم از کم ایک زخمی ہوا۔

بدھ کی صبح قابض صیہونی فوج نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کان کے علاقے پر بمباری کی اور ایمبولینس کے عملے کو متاثرہ شہریوں تک پہنچنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ فلسطینی طبی مراکز کو صہیونی حملوں سے بچائے، فلسطینی وزارت صحت

علاقے پر بمباری کے لیے اینرگا گولوں کا بھی استعمال کیا گیا اور فوجی بلڈوزروں کے ذریعے متعدد بنیادی ڈھانچے کو بلڈوز کیا گیا۔ گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے جب کہ فوجی کمک اب بھی شہر کی طرف بڑھ رہی تھی۔

ایمبولینس کے عملے کوشہداء کی میتوں تک پہنچنے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، قابض انتظامیہ کی مسلسل رکاوٹوں اور میڈیکل ٹیموں کو دی گئی دھمکیوں کے باعث وہ پیدل ہی شہداء کی میتوں تک پہنچے۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہر کے وسط میں واقع ثابت ہسپتال میں چار شہداء کے جسد خاکی لائے گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو بھی لایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی فوج نے اپنی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ شہر کے مغربی محور سے شہر کے وسط میں خضوری اسٹریٹ اور جمال عبدالناصر اسکوائر اور پرانے گیراج کمپلیکس اسٹریٹ سے گزرتے ہوئے شہر پر دھاوا بول دیا اور اس کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button