مشرق وسطی

ترکی کے دہشت گرد اتحادیوں کی جارحیتوں کا جواب دیں گے۔ شام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صدر بشار اسد نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کا ملک پوری طاقت اور قانونی طریقوں سے ان جارحیتوں کا جواب دے گا۔

شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے ملاقات میں کہا کہ شام نے اب تک بارہا ترکی کے دہشت گرد اتحادیوں کی جارحیتوں کا جواب دیا ہے۔ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے شامی صدر سے ملاقات میں انھیں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا خط پیش کیا۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کے نام عراقی وزیراعظم کے خط میں بغداد دمشق تعلقات میں ہمہ گیر فروغ کی راہوں کا جائزہ لئے جانے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، حالیہ تبدیلیوں کے بعد سرحدوں کی سیکورٹی ، اقتصادی تعاون میں فروغ اور دونوں ملکوں کی سرحدی گذرگاہوں کو کھولے جانے جیسے موضوعات کا ذکر ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ اغیار نے مغربی ایشیا کے علاقے کو ہمیشہ ہی للچائی نظروں سے دیکھا ہے اور شام کے خلاف ترکی کی جارحیت کو بھی اسی زمرے میں رکھا جا سکتا ہے۔

اس ملاقات میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے بھی دونوں قوموں کے مفادات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام میدانوں میں مشترکہ تعاون اور عراق و شام کی سیکورٹی پر تاکید کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button