مشرق وسطی
عراقی کردستان پر حملے سے متعلق ترکی کی وضاحت
شیعہ نیوز:عراقی کردستان کے علاقے دہوک پر بدھ کا حملہ پے کے کے، نے کیا ہے ۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انقرہ حکومت، غیر فوجیوں پر حملے کی مخالف ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اس بات کا پورا خیال رکھتی ہے کہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔
ترک وزارت خارجہ کے بیان میں عراقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بقول اس کے، دہشت گردانہ پروپیگنڈوں سے متاثر ہوکے کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے سے گریز کرے۔
بغداد سے موصولہ تازہ رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ نے ترک وزیر خارجہ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے کہ دہوک کے سیاحتی مرکز پر حملہ، ترک فوج نے نہیں کیا ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فوجی ماہرین کے مطابق یہ حملہ ترک فوج نے ہی کیا ہے۔