مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

نوجوان ملک کی امید اور مستقبل ہيں: آیت اللہ خامنہ ای

رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے طلبہ کی انجمنوں کے وفود سے خطاب میں فرمایا: اگر تم مزاحمت کرو گے تو ضرور فتح اور کامیابی کی بلندیوں کو چھوو گے۔

رہبر معظم انقلاب نے آج اربعین حسینی کے موقع پر ملک بھر کی جامعات کے طلباء کے وفود کی عزاداری کے اختتام پر فرمایا: آپ کا یہ راستہ عزم و ارادے کا راستہ ہے، لہذا محکم ارادے اور عزم صمیم کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اس سیدھے راستے سے منحرف کرنے کے لئے بے شمار حربے پہلے سے موجود رہے ہیں اور ان انحرافی رویوں اور حربوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ آج یہ انحرافی رجحانات پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ان شیطانی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط ارادے کا ہونا از بس ضروری ہے۔ مزاحمت کرو گے تو کامیابی کی چوٹی ضرور فتح کر لو گے۔

جو اہم کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آج تک انجام نہیں پایا، وہ خدا کے دین کی حاکمیت، حق کا اقتدار، انصاف کا بول بالا، مقصد خلقت انسان کی بلندیوں تک پہنچنا جو انسانی کمال اور ارتقاء سے عبارت ہے۔ اور یہ آپ کا کام ہے۔

رہبر معظم انقلاب نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نوجوانو، تم امید کا سرچشمہ بن سکتے ہو، بلکہ سرمایہ امید ہو، بحث یہ نہیں کہ تم ہر غیر معمولی معرکہ سر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہو، تم سرمایہ امید ہو، آج آپ میں سے ہر ایک اپنے اور ارد گرد کے تاریک ماحول کے لئے امید کی مشعل فروزاں بن سکتا ہے۔ اس صلاحیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں، اس راہ استقامت کو جاری رکھنے کے لئے بھرپور جد و جہد کریں۔ "فاستقم کما امرت و من تاب معک” استقامت نہایت اہم اور ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button