مشرق وسطی
شام کے علاقے رقہ پر ترکی کی بمباری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی کی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام کے صوبہ "رقہ” میں توپوں کے گولے داغے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوجیوں اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام کے صوبہ "رقہ” کے «الدبس» ، «ابو نیتولا» اور«عین عیسی» کے علاقوں پر توپوں کے گولے داغے۔ ان حملوں سے عمومی املاک اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا۔
شام کے عوام نے اس ملک کے صوبے رقہ میں ترکی کی فوجی نقل و حرکت پراپنی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے منافی قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں ترکی کی جارحیت اور فوجی نقل و حرکت شام کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنی ہوئی ہے۔
شامی حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکہ اور ترکی کا اقدام، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔