مشرق وسطی

ترکی فوجی حلب میں موجوداپنے اڈے خالی کرنے پررمجبور

شیعہ نیوز:حلب میں موجود مقامی حلقوں نے بتایا ہے کہ خان طومان، الراشیدین اور الصرمان سے ترک افواج نے انخلاء شروع کر دیا ہے۔

ترکی کے یہ تینوں فوجی اڈے اس وقت مکمل طور سے شامی فوج کے محاصرے میں ہیں جس کے پیش نظر انقرہ، شام کے شمالی علاقوں میں موجود اپنے دیگر اڈوں کی مانند خان طومان، الراشیدین اور الصرمان سے اپنے فوجیوں کو نکالنے پر مجبور ہو گيا ہے۔

ذرائع کے مطابق الزربہ اور العیس میں واقع ترکی کے فوجی اڈے بھی اس وقت شامی فوج کے محاصرے میں ہيں۔

البتہ ذرائع کا کہا ہے کہ ترکی کے فوجی ادلب کے جنوبی علاقے اور حماہ کے مضافات میں تعینات کئے جائيں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close