دنیا

ترکی، یونیورسٹی طلباء کی جانب سے فلسطین کے حامی امریکی طلباء سے اظہار یکجہتی

شیعہ نیوز: ترکی کے یونیورسٹی طلباء نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس کے مظالم کا شکار امریکی طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اناتولی نے کہا ہے کہ ترکی کی یونیورسٹی مارین کے طلباء نے جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ میں فلسطین کی حمایت پر پولیس کے تشدد کا شکار ہونے والے طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یونیورسٹی طلباء نے امریکی پولیس کی جانب سے مختلف ریاستوں میں پولیس کی جانب سے طلباء پر تشدد کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کی جنگی کونسل کے اجلاس کے موقع پر صیہونی آبادکاروں کا مظاہرہ

یاد رہے کہ کہ متعدد امریکی ریاستوں میں یونیورسٹی طلباء کی جانب سے غزہ میں جاری صہیونی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر پولیس نے تشدد سے کام لیتے ہوئے متعدد طلباء کو گرفتار کیا تھا۔

کیلی فورنیا اور ٹیکساس سمیت کئی ریاستوں میں یونیورسٹی طلباء نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button