مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو اسرائیلی قیدی ہلاک،10 زخمی

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا ہے کہ گذشتہ 96 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر جاری صیہونی بمباری کے نتیجے میں دو اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت اور 8 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے اتوار کے روز کو دیے گئے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ 96 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر صیہونی بمباری کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی کی سالگرہ، سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا صدر رئیسی کو تہنیتی پیغام

القسام بریگیڈز نے مزید کہا کہ زخمی قیدیوں کی حالت مزید خطرناک ہوتی جا رہی ہے کیونکہ ان کو مناسب علاج فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ مسلسل بمباری اور جارحیت کی وجہ سے زخمی ہونے والوں کی زندگیوں کا ذمہ دار صہیونی قابض فوج ہے۔

قابل غور ہے کہ القسام بریگیڈز نے گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے آپریشن طوفان الاقصیٰ میں 250 سے زائد قیدیوں کو پکڑ لیا ہے، جب کہ انہوں نے گزشتہ نومبر میں عارضی جنگ بندی کے دوران درجنوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران اسرائیلی بمباری میں متعدد جنگی قیدی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button