دنیا

ترکی میں چرچ پر دو نقاب پوش بندوق برداروں کا حملہ، ایک شخص ہلاک

شیعہ نیوز: استنبول کے ضلع سریر میں ایک چرچ پردو نقاب پوش بندوق برداروں کے حملے سےایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ٹوئٹر پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے، جس میں یرلیکایا نے بتایا کہ اتوار کے روز سانتا ماریا چرچ میں عبادت کے دوران حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:40 بجےکے قریب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پورا امریکہ اردن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا سوگ منارہا ہے، کمیلا ہیرس

سی این این کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر تفتیش، شروع کر دی گئی ہے اور حکام دونوں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ترکی کے وزیر انصاف ٹنک نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیف پبلک پراسیکیوٹر اور دو دیگر سرکاری وکیلوں کو واقعے کی تحقیقات سونپ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کثیرجہتی اور محتاط انداز میں کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button