دنیا

مغربی افغانستان میں طالبان کے دوسینئرکمانڈرہلاک

شیعہ نیوز:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ہرات کے ضلع شینڈنڈ میں فوج کی کارروائی کے دوران طالبان کمانڈروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق آپریشن میں طالبان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان برآمد ہوا ہے۔

درایں اثنا صوبہ وردک سے افغان ممبر پارلیمنٹ مہدی راسخ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے جلریز ضلع میں فوج اور طالبان کے درمیان دو روز سے جاری جنگ میں طالبان نے چالیس افغان فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب مشرقی افغانستان کے صوبہ غزنی کے ضلع خواجہ عمری کے گورنر بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں ۔

افغان نیوز ایجنسی آوا نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن حسن رضا یوسفی نے کہا ہے کہ خواجہ عمری کے گورنر احمد ضیا یعقوبی اور ان کا محافظ گاڑی کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں-

درایں اثنا صوبہ غزنی کے ضلع ناھور کے گورنر طاہر زاہدی نے کہا ہے کہ اس ضلع میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دوافغان شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button