
یمنی فورسز کی بڑی کامیابی، سعودی عرب، داعش اور امارات کے 1365 فوجی ہلاک
المشیرہ نیوز کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کے صوبہ شبوہ میں یمنی فورسز نے سعودی عرب، داعش دہشت گرد تنظیم اور امارات کے 1365 کرائے کے قاتلوں کو ہلاک کردیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ گذشتہ دنوں میں یمنی فورسز نے صوبہ شبوہ میں سعودی عرب اور امارات سے منسلک داعش دہشت گردوں پر کاری اور مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے1365 سعودی اور اماراتی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 515 اماراتی ہیں۔ جبکہ اس کارروائی میں 850 کرائے کے فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں اور 200 کے قریب لاپتہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس کارروائی میں 102 فوجی اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ کئی پیشرفتہ ٹینکوں کو بھی منہدم کیا گیا۔
یحیی سریع نے کہا کہ شبوہ میں اماراتی فوجی ٹھکانوں پر بھی کئی درجن راکٹ اور میزائل برسائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں دشمن فوج کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔