مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات بدھ کے روز غاصب صیہونی حکومت کے مرکز میں اپنے سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح کررہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوگ کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کا سفارتی مشن رواں سال کے آغاز سے کام کر رہا ہے جس کا باضابطہ افتتاح صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ ” یائیرلاپیڈ” نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات ان عرب ملکوں شامل ہے جنہوں نے عرب امہ کی رائے عامہ کی مخالفت اور فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ باضابطہ طور سے سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے مرکز میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی افتتاحی تقریب ایک ایسے وقت منعقد کی جارہی ہے کہ جب تل ابیب میں متعین ابوظہبی کے سفیر "محمد الخواجہ” یکم مارچ سے سفارتی منصب پر کام کررہے ہیں۔

مغربی ایشیا کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان خفیہ تعلقات برسوں سے رہے ہیں، سفارت خانے کا افتتاح کرکے ان تعلقات کو عیاں کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button