مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

10 سال بعد امارات کے وزیر خارجہ کا دورہ شام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے شام کا دورہ کیا ہے۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عہدیدار کا شام کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دمشق کے ہوائی اڈے پر شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔

شام کے صدر بشار الاسد نے 20 اکتوبر کو ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی بحالی اور مضبوطی پر گفتگو کی تھی۔

متحدہ عرب امارات بھی ان عرب ممالک میں شامل ہے جنھوں نے شام میں داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی تھی اور شامی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button