مشرق وسطی

شام کی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنایا جائے، ایران اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی تاکید

شیعہ نیوز: ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

سید عباس عراقچی اور عبداللہ بن زائد النہیان نے ٹیلفونک گفتگو شام میں سیکورٹی کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے بچنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button