
یو اے ای میں لاپتہ پاکستانی شیعہ افراد کے لواحقین کا حکومت سے مدد کا مطالبہ
شیعہ نیوز: اسرائیلی ایماء پرمتحدہ عرب امارات میں خفیہ ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے 200 سے زائد شیعہ افراد میں سے 27 افراد کی فہرست منظر عام پر آگئی، متاثرہ خاندانوں کا وزیر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے نام خط ، پیاروں کی باحفاظت واپسی کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند روز میں متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طورپرلاپتہ کیئے گئے2 سو سے زائد پاکستانی شیعہ افراد میں سے 27 کی فہرست قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ساجد حسین طوری نے میڈیا کو جاری کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای سے جبری طورپر لاپتہ کیئےگئے تمام افراد پاکستانی شیعہ ہیں جن کی اکثریت کا تعلق پاراچنار اور گلگت بلتستان سے بتایا جارہاہے ، دوسری جانب لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل علی روحانی اور علی عدنان کے اہل خانہ نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے نام خط میں اپنے پیاروں کی فوری باحفاظت کیلئے حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ قبلہ اوّل پر قابض اور لاکھوں بےگناہ مسلمانوں کے قاتل اسرائیل کےساتھ کے قریبی تعلقات کے قیام کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم شیعیان حیدر کرارؑ کے خلاف ریاستی جبر وتشدد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،بعض ذرائع کے مطابق یو اے ای میں شیعہ افراد کے خلاف یہ منظم آپریشن اسرائیلی ایماء پر ہی عمل میں لایا جارہاہے ۔