پاکستانی شیعہ خبریں

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت مٹیاری میں کربلا شناسی سیمینار کا انعقاد

شیعہ نیوز:اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مٹیاری کی جانب سے کربلا شناسی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مٹیاری کی طرف سے بتاریخ 26 جولائی 2022ء کو کربلا شناسی سیمینار ھالا سٹی میں منعقد کیا گیا، جس میں سید حسین موسوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی تعلیم و تربیت سیکرٹری عاطف مہدی سیال، ڈویژنل صدر محمد حسین الحسینی اور ضلع صدر عرفان علی نے خطاب کیا۔ سید حسین موسوی صاحب نے کہا کہ کربلا انسان کو بیدار کرتی ہے، امام حسین علیہ السلام نے بادشاہت کو ختم کرنے کے قربانی دی اور انسانوں کو بیدار کیا۔ عاطف مہدی سیال کا کہنا تھا کہ کربلا دنیا کے تمام تر کلمات کا مجموعہ ہے، اس دنیا میں جو چیز ہمیں کمال تک پہنچا سکتی ہے وہ ہمیں کربلا سے ملے گی، فقط ہمیں کربلا سے وہ کمالات لینے ہیں جو کربلا ہمیں دینا چاہتی ہے۔ انکا عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے پروگرام کے حوالے سے مومنین کرام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام اپنی نوعیت کی ایک منفرد رسم عزاداری ہے جو ہر سال عالمی سطح پر ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ مبارک میں برپا ہوتی ہے، جو کربلا میں شہید کئے گئے بچوں خاص طور پر شش ماہے حضرت علی اصغر (ع) ابن امام حسین (ع) کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی یوم علی اصغر (ع) اب عالمی میڈیا اور مختلف عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے، اس رسم عزاداری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائیں اپنے شیر خوار اور نونہال بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب سبز و سفید رنگ کے لباس پہنا کر اور پیشانیوں پر پٹیاں باندھ کر جن پر عام طور پر یا صاحب الزمان (عج) اور جناب علی اصغر (ع) کا نام لکھا ہوتا ہے شرکت کرتی ہیں اور اہل بیت اطہار (ع) سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتی ہیں، گویا اپنے وقت کے امام (عج) سے اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ "اے امامِ زمان (عج) میں اپنے بچے کو آپ کے انقلاب میں نصرت و مدد کے لئے نذر کر رہی ہوں اور اس کو اپنے ظہور کے لئے جو قریب ہے انتخاب کیجئے اور حفاظت فرمائیں”۔ رواں سال انشاء اللہ پوری سندھ کے اندر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو یوم علی اصغر علیہ السلام کے منفرد پروگرام منعقد کئے جائیں گے، تمام مومنین کرام سے اس پروگرام میں حصہ لینے کی گذارش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button