دنیا

جنگ میں یوکرین کا بڑا دعوی، بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے روسی فوجی

شیعہ نیوز:یوکرین کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے مطابق یوکرینی فورسز کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد "سولیدار” علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں 100 سے زائد روسی فوجی ہلاک ہوئے۔

کیف انڈیپنڈنٹ کے مطابق، یوکرینی فورسز کی جانب سے روسی فوج کے دستوں کے ایک گروپ پر میزائل داغے جانے کے بعد 100 سے زائد روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

یوکرینی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے مطابق، روسی فوجیوں کے گروپ کا پتہ یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے لگایا جس کے بعد توپ خانے کا رخ افواج کے جمع ہونے کی جانب کر دیا گیا اور پھر Tuchka-Yu میزائل سے حملہ کیا گيا جس میں مذکورہ روسی فوجی ہلاک ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں روسی افواج کے جانی نقصان کے علاوہ روس کے فوجی سازوسامان بھی تباہ ہوئے۔

یوکرین کے اس میڈیا کے مطابق سولیدار کی لڑائی میں یوکرینی افواج اور روسی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور روس کا کہنا ہے کہ اس نے اس شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم یوکرین نمک کی کان سے مالا مال اس شہر کے سرنگوں ہونے کی تردید کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button