دنیا

اقوام متحدہ کے سربراہ پرامن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں، دوجاریک

شیعہ نیوز:  اقوام متحدہ نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں جاری تحریک پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ادارے کے سکریٹری جنرل غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جاری امریکی طلباء کی پرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔
 اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوترش امریکہ سمیت پوری دنیا میں آزادی بیان کے سخت حامی ہیں اور وہ عوام کے پرامن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
 اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ادارے نے اعلان کر رکھا ہے کہ اس بات کا اطمینان حاصل کرنا ضروری ہے کہ طلباء کی یہ تحریک تشدد کی شکل اختیارنہ کرے، اور ہم نازک دور سے گذر رہے ہيں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی یونیورسٹیوں کے سربراہوں کو اس وقت شدید چیلنجوں کا سامنا ہے-غزہ کے عوام کی حمایت میں اور صیہونی حکومت کے لئے امریکی انتظامیہ کی پالیسی کے خلاف اس بار امریکی یونیورسٹیوں کے طلبا نے تحریک شروع کردی ہے جو پورے امریکہ کی یونیورسٹیوں میں پھیل گئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button