دنیا

غزہ جنگ بندی کے خلاف نیویارک میں مظاہرین کا فرضی جنازہ

شیعہ نیوز: سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نیویارک کی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی پر مسلسل اور شدید بمباری کے خلاف ایک مظاہرے میں فرضی جنازہ نکالا۔

فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے کارکنان بینرز اٹھائے ہوئے مین ہٹن کے برائنٹ پارک میں جمع ہو گئے جبکہ کچھ نیویارک کے مڈ ٹاؤن ڈسٹرکٹ کے قلب میں مصروف مقام سکستھ ایونیو کے وسط میں مختصر وقت کے لیے کھڑے رہے۔

ساحلی علاقے میں لڑائی کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے اثرات کی نمائندگی کرنے کے لیے سیاہ کپڑوں میں ملبوس کئی خواتین نے سفید کپڑوں میں لپٹی ہوئی کھلونا گڑیا اٹھا رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام کا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ

فرضی جنازے کا جلوس نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کی طرف روانہ ہوا جہاں ایک پس منظر کے طور پر بڑے الیکٹرانک اشتہارات کے ساتھ احتجاج جاری رہا۔

64 سالہ آرکائیوسٹ گریس لِل نے کہا کہ ’’آج کی کارروائی اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے ہے کہ اب تک غزہ میں تقریباً 10,000 بچے، صرف بچے، ہم ہر ایک کو شمار نہیں کرتے، تمام فلسطینیوں کو شمار نہیں کرتے، اپنی جان سے جا چکے ہیں۔‘‘

نیو یارک سٹی میں 7 اکتوبر کے حملے اور اسرائیل کے فوجی ردِعمل کے بعد درجنوں مظاہرے ہوئے ہیں جن میں فلسطینی اور اسرائیل نواز مظاہرین سڑکوں پر آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button