مشرق وسطی

یو این کا اقدام، فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے ایک اہم قدم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے سیکریٹری جنرل نے’’ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت‘‘ کی قرارداد کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل کے اقدام کو فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔

یہ بات ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور حسین امیرعبداللہیان نے آج بروز ہفتہ کہا کہ ’’فلسطینی عوام کے حق خودارادیت‘‘ کی قرارداد کو بھاری اکثریت سے ووٹ دینے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل کے حالیہ اقدام کو فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اب تمام ممالک کو علم ہے کہ خطے اور یورپ کی بدامنی اور عدم استحکام کا سبب صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی عوام کے قتل عام کا تسلسل اور اس سرزمین پر قبضہ کرنا ہے۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ سے بھی مطالبہ کیا کہ فلسطینی شہریوں کے حق خودارادیت کے لیے ریفرنڈم کے منصوبے کی حمایت کر کے عالم اسلام کے اہم مسئلہ کے حل کے لیے ایک بڑا اقدام اُٹھائیں۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اس مسئلہ کا واحد حل بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا ہے اور صیہونی ریاست جو یہودی مذہب کا مذاق بنا رہی ہے خطے کے مستقبل میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button