اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعظم عمران خان نے زور دیا ہے کہ، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور مسئلے کے حل کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، 50 سال میں پہلی بار دنیا کے اعلیٰ ترین سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر زیربحث آیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حق میں اب تک 11 قراردادیں منظور کرچکی ہے اور سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس انہی قراردادوں کی توثیق ہے، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ اور مسئلہ کشمیر کے حل کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button