پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ”سبیل بنام امام حسین علیہ السلام” کا اہتمام

شیعہ نیوز: امامیہ فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے گرمی کی شدت اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہیں سبزہ زار میٹرو اسٹیشن بوسن روڈ ملتان پر ”سبیل بنام امام حسین علیہ السلام” کا اہتمام کیا گیا، دن گیارہ بجے سے شروع ہونے والی یہ سبیل عصر کے بعد اختتام پذیر ہوئی، جہاں سے ہزاروں لوگوں سیراب ہوئے۔ مرکزی شاہراہ پر لگنے والی اس سبیل کو نہ صرف عوامی حلقوں بلکہ خواص کی جانب سے بھی سراہا گیا۔ حجت الاسلام مولانا کاشف حسین حیدری نے سبیل کیمپ کا دورہ اور والنٹیرلی لوگوں کو پانی پلایا۔

مولانا کاشف حسین حیدری نے امامیہ فائونڈیشن کے جوانوں کی سے لگائی گئی اس سبیل کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کی مزید ضرورت ہے، امامیہ فائونڈیشن کے نوجوان انسانیت کی خدمت سے سرشار ہیں اور ان کا یہ اقدام لائق تحسین ہے۔ سابق تنظیمی رہنماء جاوید اقبال کچھیلا نے کہا کہ آج ہمارے پاس 20 سے زائد والنٹیئر تھے لیکن عوامی رش کے باعث وہ بھی ناکافی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button