
حامیان مظلومین فلسطین کے تحت نشترپارک میں دس ہزار بچوں نے کفن پہن کر اظہار ہمدردی و تجدید عہد
شیعہ نیوز:حامیان مظلومین فلسطین پاکستان کے زیر اہتمام نشترپارک میں 10 ہزار سے زائد بچوں نے کفن پہن کر فلسطین سے اظہار ہمدردی وتجدید عہد کیا جس میں بلا تفریق مذہب و مسلک اور ہر قسم کی سیاسی وگروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہزاروں افراد جس میں کثیر تعداد میں خواتین، بچے، بزرگ اور اسکولوں کے طلبہ شریک تھے،مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے عنوان سے ایک بڑی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جو عوام کی توجہ کا خصوصی مرکز بنی رہی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اب وقت اٰگیا ہے کہ اقوام عالم امریکا اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف سخت اقدامات کریں ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی اسرائیل کی ناجائز ریاست مٹ کر رہے گی اور مظلوم فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا ،مقررین میں علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل موسی، علامہ حیدر عباس زیدی،علامہ نصرت عباس،سردار مینگل سنگھ اور دیگر شامل تھے۔