پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رہبر معظم کی حکیمانہ رہنمائی میں ایرانی عوام نے عالمی سازش کو ناکام بنا دیا، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ واضح ہو گیا ہے کہ عالمی ظالم استعمار دنیا میں امن و استحکام نہیں چاہتا بلکہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے جنگیں مسلط اور سازشیں کرا کے انسانیت کی تباہی کا گھناﺅنا کھیل انجام دے رہا ہے، عالمی استکبار انقلاب اسلامی کیخلاف روز اوّل سے سازشوں میں مصروف ہے مگر رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دور اندیشی اور ایرانی عوام کا اتحاد انقلاب کی مضبوطی کی دلیل ہے، عالمی استکبار صرف اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے مختلف حقوق کا منہ زبانی راگ الاپتا ہے مگر صیہونیت و ہندوتوا اور انتہاءپسندی کا درپردہ پشت پناہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برادر اسلامی ہمسایہ ملک کی حالیہ صورتحال، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے واضح اور دوٹوک اعلان اور عالمی استکبار کی عیاں ہونیوالی سازش پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کیخلاف عالمی استکبار روز اول سے مسلسل سازشوں میں مصروف ہے، سامراجی قوتیں اسلامی انقلاب کے خاتمے کی ایک عرصہ سے ناکام سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور حالیہ ناکام شورش بھی اسی سازش کا شاخسانہ اور تسلسل ہے جو ہمیشہ کی طرح اب بھی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ رہبر معظم نے اس سازش کا حکیمانہ رہنمائی، دور اندیشی اور بہترین حکمت عملی سے نہ صرف پردہ چاک کیا ہے بلکہ بخیے ادھیڑ کر اس سازش کو آشکار کر دیا ہے اس کیساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کیخلاف اس سازش کو جس پامردی اور جرات سے ایرانی عوام نے ناکام بنایا ہے وہ بھی لائق تحسین ہے اور ایرانی عوام کا اتحاد انقلاب کی مضبوطی کی واضح ترین دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور عالمی سازشوں کے مشکل ترین وقت میں رہبر معظم کی حکیمانہ رہنمائی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی قسم کی سازشوں کے جال پاکستان میں بھی بنے جاتے رہے، پراکسی وار اور لٹریچر کی ترسیل کے الزامات لگائے جاتے رہے، مالی سرپرستی کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا رہا، گڑے مردے اکھاڑ اور بیہودہ لٹریچر نکال کر انتشار اور افتراق پیدا کیا جاتا رہا جس کو ہم نے مضبوط حکمت عملی سے ناکام بنایا اور اتحاد و وحدت کی فضا کو پروان چڑھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button