مشرق وسطی

آپ کی قیادت میں سید مقاومت کی راہ جاری رکھیں گے، حزب اللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ کے مجاہدین نے تنظیم کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام خط میں مکمل فتح تک سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ کی راہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ کے مجاہدین نے تنظیم کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام ایک خط میں ان کی قیادت میں سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ کی راہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مجاہدین نے شیخ نعیم قاسم کے دست و بازو بن کر ان کے فیصلوں پر عمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی اور یورپی ممالک اسرائیل کو بنا گستاخ رہے، ہیومن رائٹس واچ

خط میں مجاہدین نے کہا ہے کہ تنظیم کے اعلی اہداف کے حصول اور مستضعفین کی کامیابی تک سید مقاومت کا راستہ جاری رکھیں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس میزائلوں اور راکٹوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے جس سے دشمن خائف ہیں۔ حیدری طاقت کے ساتھ دشمن کی صفوں کو تباہ کردیں گے۔

مجاہدین نے مزید کہا ہے کہ سید مقاومت کا راستہ مقاومت کے پاس ایک امانت ہے اور حزب اللہ پہلے کی طرح میدان مبارزہ میں موجود رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button