اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افسوس میڈیا نے بھی پاراچنار کے مسئلے کا بلیک آوٹ کیا ہوا ہے، فیصل کنڈی

شیعہ نیوز: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے ناکام ہو چکی ہے، پارا چنار میں قبائلی لڑائی کو روکا جا سکا اور نہ ہی راستے کھلوائے جا سکے ہیں۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ پارا چنار کے مسئلے کا حل صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، افسوس میڈیا نے بھی پاراچنار کے مسئلے کا بلیک آوٹ کیا ہوا ہے، صرف سوشل میڈیا حالات کا اندازہ ہو رہا ہے کہ وہاں کتنا ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 34 میں سے 26 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ہی نہیں ہیں، خیبر پختونخواہ کی یونیورسٹیز میں عملے کی تنخواہ سے زیادہ پنشنز کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم طرز کے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں، علی امین گنڈاپور پارٹی کے اندر اور باہر مختلف چہرے رکھتے ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بشری بی بی سیاست نہیں کررہیں تو کیا پشاور شاپنگ کرنے گئی ہیں، وہ سیاست میں آ چکی ہیں۔ انہوں نے نئے چیف جسٹس کے حوالے سے کہا کہ وہ اچھے اور غیر جانبدارانہ فیصلے کرنیوالے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button