
اقوام متحدہ کا قرہ باغ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے قرہ باغ میں فوری طور پر جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ینگ جنرلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے ایک بیان جاری کر کے آذربائیجان اور آرمینیا سے کہا ہے کہ وہ قرہ باغ میں فوری طور پر جنگ بند کر کے مذاکرات شروع کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جمعہ کے روز بھی آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جاری جھڑپوں پراظہارِ تشویش کرتے ہوئے فریقین سے فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
فریقین کی جانب سے کامیابی کے دعووں کے درمیان جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ٹوئٹ کر کے دعوی کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے ماداگیز علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ماڈا گیز قرہ باغ کے شمال میں اسٹریٹیجک پہاڑیوں کا حامل ایک رہائشی علاقہ ہے جس کے باعث آرمینیئن فوج کے زیر کنٹرول جمہوریہ آذربائیجان کے آغدرہ اور کلبجر ضلعوں کے راستوں کی نگرانی ممکن ہو گئی ہے۔