مشرق وسطی

اقوام متحدہ ارض فلسطین کی مجرمانہ تقسیم کا جرم تسلیم کرے، حماس

شیعہ نیوز : اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے فلسطینی سرزمین کی یہودیوں کے لیے تقسیم کی تمام تر ذمہ داری اقوام متحدہ اور عالمی برادری پرعائد کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور دنیا کواپنی تاریخی غلطی  اور اس کے  بھیانک نتائج کا اعتراف کرنا چاہیے۔ کیونکہ اقوام متحدہ نے فلسطینی قوم کی زمین پر ایک غیر قوم کے لوگوں کو بسانے کی اجازت دینے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد لاکھوں فلسطینیوں کو ایک غاصب اور بے رحم ٹولے کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا تھا۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 73 سال سے مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجو ہے مگر آج تک عالمی ادارہ اور عالمی برادری فلسطینیوں کو غاصب اسرائیلی ریاست کے مطالم سے نہیں بچا سکی اور نہ ہی فلسطینی قوم کو اس کے آئینی، اخلاقی اور مسلمہ حقوق فراہم کیے جا سکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے 29 نومبر 1977ء کو فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا مگر اقوام متحدہ یہ بھول گئی کہ فلسطینی قوم کو بے گھر کرنے اور اسے مصائب و مشکلات میں دھکیلنے میں اس کا کلیدی کردار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست کی فراہمی اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے اور اقوام متحدہ سات عشروں کے دوران یہ ذمہ داری انجام دینے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button