مشرق وسطی

امریکی الزامات بے بنیاد، مقاومتی تنظیمیں ایرانی مسلح افواج سے وابستہ نہیں، ایروانی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے اور سفیر سعید ایروانی نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق، شام اور دیگر ملکوں میں کوئی بھی تنظیم ایرانی مسلح افواج کے ساتھ وابستہ نہیں ہے۔ یہ تنظیمیں اپنی کاروائیاں آزادانہ طور پر انجام دیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونی گوتریش اور سیکورٹی کونسل کے سربراہ نکولس ڈی ریوری ایک خط میں لکھا ہے کہ ایران حسب سابق اپنے خلاف ان الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے جو اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران ایران پر عائد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : صالح العاروی کی شہادت، نیتن یاہو کا صہیونی کابینہ کو خاموش رہنے کا حکم

انہوں نے خط میں لکھا کہ ایران ایک بار پھر تاکید کرتا ہے کہ شام، عراق اور دیگر ممالک میں سرگرم کوئی بھی گروہ ایران کی مسلح افواج سے وابستہ یا اس کے کنٹرول میں نہیں ہے بنابراین ایران ان کے اقدامات کا ذمہ دار نہیں ہے۔

امریکہ خطے مخصوصا عرب ممالک میں مسلسل مداخلت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ ایران پر بے بنیاد الزامات کا مقصد اپنی غیر قانونی سرگرمیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔

سعید ایروانی نے خط کے مندرجات کو سلامتی کونسل کی دستاویزات کا حصہ بنانے کی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button