حوثیوں کو مسلح کرنے کے امریکی الزامات بے بنیاد، یمن کی حمایت کرتے رہیں گے، روس
شیعہ نیوز: روس نے امریکہ کی جانب سے حوثیوں کو مسلح کرنے کے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی حمایت کرتے رہیں گے۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سبا) نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شائع الزندانی نے روسی سفارت خانے کے ناظم الامور یوگینی قدروف کے ساتھ یمن کی سیاسی صورتحال اور یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ہر سطح پر انہیں بہتر بنانے کے طریقوں اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی گفت و شنید کی۔
یہ ملاقات روس کی جانب سے ان الزامات اور پریس رپورٹس کی تردید کے بعد ہوئی ہے کہ اس نے یوکرین کے لئے امریکی حمایت جاری رکھنے کے جواب میں یمن میں حوثی گروپ کو ہتھیار فراہم کئے ہیں۔ واضح رہے کہ کریملن نے کہا تھا کہ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ جس میں کہا گیا تھا کہ روسی ہتھیاروں کے ڈیلر وکٹر بوٹ حوثی عسکریت پسندوں کو چھوٹے ہتھیاروں کی فروخت میں ثالثی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جعلی معلوم ہوتی ہے۔