مشرق وسطی

امریکی اتحادی شام کا تیل دہشت گردوں کو فروخت کر رہا ہے

شیعہ نیوز:سیرین ڈیموکریٹک فورسز” کے نام سے مشہور کرد جنگجو جو شام میں امریکی دہشت گرد فوج کے کرائے کے فوجی ہیں، شام کے تیل کی مصنوعات اور زرعی مصنوعات کی اسمگلنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شمال مغربی شام میں ادلب ریف کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی کرائے کے فوجیوں نے تحریر الشام دہشت گرد اتحاد کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں جبہت النصرہ ایک اہم جز ہے، اور شام کے تیل کو لوٹنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ معاہدے کے تحت امریکی کرائے کے فوجی جبہت النصرہ کے دہشت گرد عناصر کو شام سے لوٹی گئی پٹرولیم مصنوعات فراہم کریں گے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کا یہ حجم 160 ٹن یومیہ ہوگا۔

ان ذرائع کے مطابق حلب کے شمال مشرق میں واقع شہر منبج کے قریب امریکہ سے وابستہ عناصر اور تحریر الشام کے رہنماؤں کے درمیان کئی ملاقاتوں کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت امریکی کرائے کے فوجی پٹرولیم مصنوعات کی یہ مقدار وتد تک پہنچائیں گے، جسے النصرہ کے رہنما ابو محمد الجولانی چلا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت امریکہ سے وابستہ عناصر دریائے فرات کے شمال مشرق میں واقع آئل فیلڈز سے دہشت گردوں کو تیل کی مصنوعات فراہم کریں گے اور اسے شام کے اس علاقے سے ٹینکر کے ذریعے ادلب ریف تک پہنچایا جائے گا۔

صوبہ ادلب میں تحریر الشام کے زیر قبضہ علاقوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہ دہشت گرد اتحاد کسی کو ایندھن کے ساتھ صوبے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا، جب تک کہ وہ کمپنی کی نگرانی میں نہ ہو۔

امریکی قابضین نے دیر الزور کے صوبوں میں شام کے تیل اور گیس کے ذخیروں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور داعش کے عناصر سے لڑنے کے بہانے ان صوبوں میں غیر قانونی طور پر اڈے قائم کر رکھے ہیں۔ یہ اڈے زیادہ تر شامی تیل عراقی کردستان یا ادلب کو اسمگل کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button