مشرق وسطی

یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایران

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یمن کے متعدد شہروں پر جمعرات اور جمعے کی شب کیے جانے والے امریکی اور برطانوی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے ایک خود سرانہ اقدام، یمن کی خودمختاری اور ارضی سالمیت نیز بین الاقوامی قوانین و ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سعودی اتحاد کے انجام سے سبق حاصل کرے، انصاراللہ

ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے خود سرانہ اقدامات کا خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کو ہوا دینے کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مناسب ردعمل اور ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعے خطے میں جنگ، عدم استحکام اور بدامنی کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button