مشرق وسطی

امریکا اور برطانیہ کی یمن پر بمباری

شیعہ نیوز:ہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر جنوب مغربی یمن پر بمباری کی ہے۔

ارنا نے یمن کے المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ان حملوں میں جو دوبار انجام پائے ہیں جنوب مغربی یمن میں واقع صوبہ تعز پر بمباری کی گئی ہے۔

یمن کے مختلف علاقے بالخصوص صوبہ الحدیدہ گذشتہ کئی مہینوں سے امریکہ و برطانیہ کے جارحانہ حملوں کے نشانے پر ہے۔

یہ حملے ، یمن کی قومی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے انجام پا رہے ہيں تاکہ وہ صیہونی حکومت کا بحری محاصرہ ختم کردے

امریکہ اور برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے بعد گیارہ جنوری دوہزار چوبیس سے یمن کی تحریک انصاراللہ کے اڈوں پر حملے کر رہے ہيں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button