دنیا

امریکہ کا افغانستان سے فوجی انخلا میں جلد بازی نہ کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز: امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا میں کسی صورت جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ نیٹو کی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کسی بھی صورت جلد بازی میں فوج کا انخلا مکمل نہیں کیا جائے گا، امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور اس بات کویقینی بنایا جارہا ہے کہ فریقین معاہدے کی تمام شرائط کو تسلیم کرتے ہیں کہ نہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے افغانستان میں فوجی انخلا سے متعلق تمام اتحادیوں کو مشاورت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امریکہ بغیر کسی منظم طریقے یا جلد بازی میں افغانستان سے افواج واپس نہیں بلائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال طالبان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت امریکہ نے مئی 2021 تک تمام غیر ملکی افواج واپس بلانی تھیں تاہم جو بائیڈن انتظامیہ نے طالبان پر امن معاہدے کی شرائط پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button