دنیا

غزہ میں اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا گیا، سی این این

شیعہ نیوز:امریکی ٹی وی چینل سی این این نے غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج امریکی بم استعمال کررہی ہے۔

سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی چلنے والے اسکولوں پر حملے کے لئے امریکی ساختہ بم استعمال کئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ذرائع ابلاغ نے کئی مرتبہ انکشاف کیا تھا کہ صہیونی فوج نے غزہ میں سویلین کے خلاف اور شہری انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لئے امریکی ساختہ بم استعمال کئے ہیں۔

امریکی بموں سے غزہ میں نہتے شہریوں کی بڑی تعداد شہید اور زخمی ہونے کے علاوہ غیر فوجی مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button