مشرق وسطی

فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کی امریکی کوششیں ناکام ہوں گی، انصار اللہ

شیعہ نیوز: انصار اللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری ہجرت کا منصوبہ ناکام ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق انصار اللہ کے ترجمان اور مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے صدر ٹرمپ کے متنازعہ منصوبے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کے راستے121 روز سے بند، بچوں سمیت 450 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکی اور اسرائیلی ناپاک منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔ فلسطینیوں کے مسئلے کو ختم کرنے کی یہ کوششیں بھی ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ غزہ کے عوام کو ہمسایہ ممالک کی طرف جبری دھکیلنا خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

فلسطینی عوام، عرب ممالک اور عالمی برادری کے نزدیک یہ منصوبہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button